’بھول بھلیاں 3‘ کا دھماکے دار ٹریلر کارتک آریان کا ودیا بالن سے خوفناک مقابلہ

معاون کرداروں میں وجے راز، راجپال یادو، سنجے مشرا اور اشونی کالسیکر جیسے معروف اداکار بھی شامل ہیں

فوٹو : انسٹاگرام

کارتک آریان اور تریپتی ڈمری کی فلم 'بھول بھلیاں 3' کا شدت سے انتظار کیا جانے والا ٹریلر آخرکار ریلیز ہو گیا، جس نے شائقین میں جوش و خروش کی لہر دوڑا دی ہے، فلم کی ہدایت کاری انیس بزمی نے کی ہے اور بھوشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔

ٹریلر میں کارتک آریان کو ایک بار پھر 'روح بابا' کے کردار میں دکھایا گیا ہے، جن کی مزاحیہ انداز اور کرشماتی شخصیت نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ ان کے ساتھ ودیا بالن بھی منجولیکا کے روپ میں جلوہ گر ہو رہی ہیں، جو کہ اس فلم کا ایک اہم اور خوفناک کردار ہے۔ اس بار فلم میں مزید پیچیدگیاں اور موڑ شامل کیے گئے ہیں۔

ٹریلر میں منجولیکا بمقابلہ منجولیکا کا دلچسپ مقابلہ دکھایا گیا ہے، جس میں روح بابا اور منجولیکا کے درمیان ہونے والے تصادم کی جھلکیاں مداحوں کے لیے باعث تجسس ہیں۔




'بھول بھلیاں 3' میں کارتک آریان کے ساتھ ودیا بالن، مادھوری ڈکشٹ اور تریپتی ڈمری مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے، جبکہ معاون کرداروں میں وجے راز، راجپال یادو، سنجے مشرا اور اشونی کالسیکر جیسے معروف اداکار بھی شامل ہیں۔

فلم کا میوزک بھی شائقین کے لیے ایک بڑا دلچسپ پہلو ہو گا اور بھول بھلیاں کی مقبول دھن کو دوبارہ سننے کا موقع ملے گا۔ بھول بھلیاں 3 اس دیوالی یکم نومبر، 2024 کو بڑے پردے پر ریلیز ہو رہی ہے۔
Load Next Story