جان ابراہام اور شروَری کی ایکشن فلم ’ویدا‘ اپنی ڈیجیٹل ریلیز کیلئے تیار

فلم میں ابھیشیک بنرجی، تمنا بھاٹیہ اور آشیش ودیارتھی بھی اہم کرداروں میں موجود ہیں


ویب ڈیسک October 09, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

مشہور بالی ووڈ اداکار جان ابراہام اور اداکارہ شروَری کی فلم 'ویدا: سمودھان کا رکشک' 10 اکتوبر کو زی فائیو پر ڈیجیٹل ریلیز ہوگی۔

ایکشن ڈراما فلم کی ہدایتکاری نکھل اڈوانی نے کی ہے اور اسے زی اسٹوڈیوز، ایمے انٹرٹینمنٹ اور جان ابراہام کی JA انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے۔

فلم میں ابھیشیک بنرجی، تمنا بھاٹیہ اور آشیش ودیارتھی بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

'ویدا' کی کہانی ایک دلیر دلت لڑکی کی جدوجہد پر مبنی ہے، جس کا سامنا ذات پات کی ناانصافیوں اور جرائم سے ہوتا ہے۔

جان ابراہام فلم میں ایک کورٹ مارشل شدہ فوجی افسر میجر ابھیمنیو کنور کا کردار نبھا رہے ہیں، جو اپنی زندگی کی نئی راہوں پر ویدا (شروَری) کے ساتھ مل کر سماجی برائیوں کا مقابلہ کرتے ہیں۔

فلم میں دونوں ظلم و جبر کے خلاف لڑتے ہیں اور حق و انصاف کی جنگ میں ناقابل فراموش کردار ادا کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں