2024

’بگ باس 18‘ میں گدھے کا استعمال سلمان خان نئے تنازعے میں پھنس گئے

عوامی حلقوں میں شدید ردعمل آیا ہے اور جانوروں کے ساتھ سلوک پر اخلاقی سوالات اٹھ رہے ہیں


ویب ڈیسک October 09, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

بالی ووڈ اداکار اور مشہور ریئلٹی شو بگ باس 18 کے میزبان سلمان خان سے جانوروں کے حقوق کے تحفظ کی تنظیم پیٹا نے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

یہ درخواست شو کے گھر میں ایک گدھے کی موجودگی پر ہونے والے تنازعے کے بعد کی گئی ہے، جس نے عوامی حلقوں میں شدید ردعمل اور جانوروں کے ساتھ سلوک پر اخلاقی سوالات کو جنم دیا ہے۔

پیٹا انڈیا نے ایک کھلا خط سلمان خان کے نام لکھا، جس میں انہوں نے شو کے پروڈیوسرز سے جانوروں کو بطور پروپ استعمال نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

خط میں لکھا گیا ''ہمیں عوام کی طرف سے بڑی تعداد میں شکایات موصول ہو رہی ہیں، جو بگ باس کے گھر میں گدھے کی حالت پر شدید پریشان ہیں۔''

مزید کہا گیا ہے کہ ٹی وی شو کے ماحول میں جانوروں کو شامل کرنا ان کے لیے دباؤ اور ذہنی الجھن کا باعث بن سکتا ہے۔

پیٹا نے گدھے کو ایک محفوظ پناہ گاہ میں منتقل کرنے کی درخواست بھی کی ہے، تاکہ وہ دوسرے بچائے گئے جانوروں کے ساتھ ایک پرامن زندگی گزار سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں