چیف جسٹس آف پاکستان کے نام کراچی کے وکلا نے کھلا خط لکھ دیا

آئینی ترمیم سے عدلیہ بے اختیار ہوجائے گی، تمام ججز بنیادی حقوق اور عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنائیں، خط


Staff Reporter October 09, 2024
فوٹو: افئل

چیف جسٹس آف پاکستان کے نام کراچی کے 500 سے زائد وکلا نے کھلا خط لکھ دیا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے 543 وکلا نے خط میں کہا ہے کہ اس وقت ملک بیرونی اور اندرونی خطرات میں گھرا ہوا ہے۔ ملک میں وفاقی آئینی عدالت بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اگر آئینی ترمیم ہوئی تو اس سے عدالتی آزادی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ آئین کا حلیہ بگڑ جائیگا۔ بنیادی حقوق متاثر ہونے کے ساتھ عام لوگوں کے مقدمات ملٹری کورٹ میں چلانے کا راستہ بھی کھل جائیگا۔

وکلا نے کھلے خط میں کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے موجودہ عدلیہ بے اختیار ہوجائیگی۔ آئین میں واضح ہے کہ منتخب نمائندوں کے ذریعے ریاست کو چلایا گیا۔ موجودہ پارلیمنٹ کو ایسا اختیار نہیں ہے۔ مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن لوگوں کو ووٹ کا حق بھی نہیں دے سکا۔ الیکشن کمیشن نہ لوگوں کے بنیادی حق کا تحفظ کرسکا نہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرسکا۔ الیکشن کو کالعدم قرار دیا جائے اور موجودہ پارلیمنٹ کو ترمیم سے روکا جائے۔ وکلا برادری فطری انصاف پر حملہ برداشت نہیں کرے گی۔

کھلے خط میں چیف جسٹس آف پاکستان سے کہا گیا ہے کہ اس وقت پورے پاکستان کی نظریں آپ پر ہیں۔ کیونکہ یہ کسی سیاسی جماعت شخصیت یا انا کا مسئلہ نہیں ہے۔ یہ پاکستان کے تحفظ اور سالمیت کا مسئلہ ہے۔ اس کھلے خط کے ذریعے سپریم کورٹ کے تمام ججز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بنیادی حقوق اور عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |