پنجاب کے ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اورامیونائزیشن ڈائریکٹوریٹ کو نادرا سے منسلک کرنے کا منصوبہ
پہلے مرحلے میں پنجاب کے 10 اسپتالوں میں پیدائش اور موت کی اطلاع کے آلات متعارف کرائے جائیں گے
نادرا کی طرف سے سول رجسٹریشن اور اہم اعداد و شمار (سی آر وی ایس) کا ابتدائی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے.
منصوبے کے تحت پنجاب کے ہیلتھ انفارمیشن سسٹم ڈیلیوری یونٹ (HISDU) اور وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن (FDI) کو نادرا کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔
پنجاب کے 10 اسپتالوں میں پیدائش اور موت کی اطلاع کے آلات متعارف کرائے جائیں گے اور پیدائشی سرٹیفکیٹ کے لیے ایس ایم ایس الرٹس فراہم کیے جائیں گے۔
دوسرے مرحلے میں اس نظام کوملک کے 25 فیصد سرکاری صحت کے مراکز تک توسیع دی جائے گی اور شادی / طلاق کی رجسٹریشن کو بھی ڈیجیٹل کیا جائے گا۔
تیسرے مرحلے میں 90 فیصد صحت کے مراکز کا احاطہ کیا جائے گا اور تمام ٹاؤن کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کو مکمل طور پر شامل کیا جائے گا۔
نادرا ایک موبائل ایپلی کیشن بھی تیار کر رہا ہے جو شہریوں اور متعلقہ حکام کے لیے قابل رسائی ہوگی جبکہ وفاقی اور صوبائی رجسٹریشن سسٹمز کو مزید ہم آہنگ کرنے کے لیے ضروری قانون سازی کی اصلاحات بھی کی جا رہی ہیں۔