کراچی گھریلو جھگڑے میں بھائی نے بھائی کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا

پولیس نے مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا


Munawar Khan October 09, 2024
پولیس کے مطابق مقتول کو اس کے بھائی نے گردن کے قریب وار کرکے قتل کردیا—فوٹو: فائل

گلشن معمار گبول گوٹھ ناز اسپتال کے قریب گھر میں جھگڑے کے دوران بھائی نے بھائی کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا اور مقتول پولیس کا اہلکار تھا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

ایس ایچ او گلشن معمار عبدالغفار کورائی نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 28 سالہ حسن ولد سہیل کے نام سے کی گئی ہے اور ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ واقعہ گھر میں بھائیوں کے درمیان گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھائیوں کے درمیان گھریلو جھگڑے کے دوران مقتول کے بھائی علیان نے تیز دھار آلے سے گردن کے قریب وار کر کے بھائی کو قتل کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مقتول پولیس اہلکار اور نیو کراچی صنعتی ایریا تھانے میں تعینات تھا جبکہ ملزم بھائی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیےعباسی شہید اسپتال پہنچائی جسے بعدازاں ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

سول نافرمانی ؟

Dec 17, 2024 01:47 AM |

بھارت کی شامت

Dec 17, 2024 01:27 AM |