انگلش فاسٹ بولر اولی اسٹون شادی کیلیے ٹیسٹ سیریز چھوڑ کر وطن روانہ

شادی اور دوسرے ٹیسٹ کے درمیان کم وقت ہونے کی وجہ سے ان کی ٹیسٹ کے لیے دستیابی مشکوک ہوگئی ہے


ویب ڈیسک October 09, 2024

انگلش فاسٹ بولر اولی اسٹون اپنی شادی کے سلسلے میں پاکستان کے دورے پر آئی انگلینڈ ٹیم سے رخصت لے کر واپس وطن روانہ ہوگئے۔ رواں ہفتے کے آخر میں ہونے والی شادی کی تقریب کے سبب ان کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہے۔

7 اکتوبر بروز پیر کو ملتان میں شروع ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی جانب سے اولی اسٹون کی جگہ برائڈن کارس کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا جس کی وجہ سے گیند باز طے کیے گئے پروگرام سے پہلے ہی فارغ ہوگئے اور ہفتے کے روز ہونے والی تقریب کے لیے گھر روانہ ہوگئے۔

اولی اسٹون کی واپسی کے متعلق کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ہے اور ممکنہ طور پر اس کا انحصار پہلے ٹیسٹ کے بعد انگلینڈ کے دیگر فاسٹ بولرز کی صورتحال پر منحصر ہے۔ تاہم، ان کی شادی اور دوسرے ٹیسٹ کے درمیان کم وقت ہونے کی وجہ سے ان کی ٹیسٹ کے لیے دستیابی مشکوک ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: ملتان ٹیسٹ؛ جو روٹ انگلینڈ کیلئے ٹیسٹ میں سب زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے

انگلینڈ کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میں تین پیسر برائڈن کارس، گس ایٹکنسن اور کرس ووکس کو کھلایا گیا ہے جبکہ اسکواڈ میں ایک اور فاسٹ بولر میتھیو پوٹس بھی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: ملتان ٹیسٹ؛ جو روٹ نے نامور کھلاڑیوں کی فہرست میں اپنا نام درج کروالیا

انگلینڈ کی ٹیم انتظامیہ کے متعلق خیال کیا جا رہا ہے کہ انہیں اولی اسٹون کے شادی کے لیے دورہ چھوڑ کر جانے پر کوئی اعتراض نہیں کیوں کہ وہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں ہیں اور ان کی شادی ٹیم میں شمولیت سے بہت پہلے طے کی جاچکی تھی۔ اس متعلق انہوں نے ٹیم کے منیجنگ ڈائریکٹر روب کی اور کوچ برینڈن مک کیلم سے بات کی جنہوں نے رضا مندی ظاہر کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں