- مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات
- کراچی: 3 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا پڑوسی گرفتار
- صدر مملکت نے ورلڈ کراٹے چیمپئن شاہزیب خان کو 10 کروڑ کا چیک دے دیا
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے سری لنکا کو 82 رنز سے ہرادیا
- انٹربورڈ کراچی کے چیئرمین ایک بار پھر تبدیل
- اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ضبط کرنے کے احکامات جاری
- ملتان ٹیسٹ: ہیری بروک نے شاندار ریکارڈ اپنے نام کرلیا
- چیف جسٹس آف پاکستان کے نام کراچی کے وکلا نے کھلا خط لکھ دیا
- درجنوں اسرائیلی فوجیوں کا غزہ جنگ بندی تک ڈیوٹی سے انکار
- بزرگ سیاستدان اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی الہٰی بخش سومرو انتقال کرگئے
- جامعہ کراچی کی جانب سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کیلیے ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند
- پشاور؛ صوبائی کابینہ کا اجلاس، پولیس ایکٹ اور قیدیوں سے متعلق رولز میں ترامیم کی منظوری
- آئینی ترامیم پر حکومت کو مشکلات کا سامنا، سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈیڈ لاک
- کراچی؛ مدرسے کے زیر زمین واٹر ٹینک سے کمسن بچے کی لاش برآمد
- انگلش فاسٹ بولر اولی اسٹون شادی کیلیے ٹیسٹ سیریز چھوڑ کر وطن روانہ
- محکمہ موسمیات نے بحریہ ٹاؤن میں بارش کوناپنے کے 5 رین گیجزنصب کردیے
- علی امین گنڈاپور نے وضاحت نہیں کی کہ وہ کے پی ہاؤس سے کیوں بھاگے، رکن جے یو آئی
- پنجاب کے ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اورامیونائزیشن ڈائریکٹوریٹ کو نادرا سے منسلک کرنے کا منصوبہ
- کراچی؛ گھریلو جھگڑے میں بھائی نے بھائی کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا
- راولپنڈی؛ ڈینگی کا لاروا برآمد ہونے پر متعدد کمرشل عمارتیں سیل، ایک کروڑ جرمانہ
آئینی ترامیم پر حکومت کو مشکلات کا سامنا، سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈیڈ لاک
اسلام آباد: فوجی عدالتوں اور مخصوص نشستوں کے بارے میں ترامیم پر سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا، 26 ویں آئینی ترمیم کا معاملہ مزید التواء میں جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا، ترامیم 25 اکتوبر کے بعد لائے جانے کا امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئینی عدالت کے قیام اور جوڈیشل اصلاحات سے متعلق 26 ویں آئینی ترامیم حکومت کیلئے دردسر بن چکی ہے، حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود آئینی ترمیم کے مجوزہ ڈرافٹ پر اتفاق رائے قائم نہیں ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے بعد حکومتی اتحاد کی بڑی جماعت پیپلز پارٹی نے بھی حکومت کو فوجی عدالتوں سے متعلق آئینی ترمیم پر ہری جھنڈی دکھا دی، پیپلز پارٹی نے حکومت کو آئینی ترمیم پر جلد بازی نہ کرنے اور ڈیڈ لائن پر ڈیڈ لائن دینے کا مشورہ دے دیا اور فوجی عدالتوں سے متعلق آرٹیکل 8 اور مخصوص نشستوں کے بارے میں آرٹیکل 51 میں ترمیم کی مخالفت کر دی۔
ذرائع کے مطابق فوجی عدالتوں، مخصوص نشستوں اور آئینی عدالتوں کے قیام سے متعلق جے یو آئی ف کے اختلافات کے سبب 26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ مزید التواء میں جانے اور آئینی ترمیم 25اکتوبر کے بعد لائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف کی جانب سے تاحال آئینی ترامیم سے متعلق ڈرافٹ کو حتمی شکل نہیں دی جاسکی۔ جے یو آئی ف کی جانب سے آئینی ترامیم سے متعلق تجاویز سامنے آنے پر جے یو آئی ف سے مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔