بزرگ سیاستدان اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی الہٰی بخش سومرو انتقال کرگئے

الہی بخش سومرو کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا


ویب ڈیسک October 09, 2024
الہٰی بخش سومرو 1997 سے 1999 تک اسپیکر قومی اسمبلی رہے—فوٹو: قومی اسمبلی ویب سائٹ

قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اور بزرگ سیاست دان الہٰی بخش سومرو انتقال کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خاندانی ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر الہیٰ بخش سومرو انتقال کرگئے ہیں اور وہ کئی دنوں سے علیل تھے۔

انہوں نے کہا کہ الہی بخش سومرو کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

جیکب آباد سے متعدد مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے الہٰی بخش سومرو اسپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں، الہی بخش سومرو مسلم لیگ (ن) کے دوسرے دور حکومت 1997 سے 1999 تک قومی اسمبلی کے اسپیکر رہے۔

یہ بھی پڑھیں: بزرگ سیاستدان الٰہی بخش سومرو کا سیاست سے مستعفی ہونے کا اعلان

قومی اسبملی کے اسپیکر ایاز صادق نے تعزیتی بیان میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی الہی بخش سومرو کے انتقال پر دلی دیکھ اور افسوس کا اظہار کیا، مغفرت اور درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

الہٰی بخش سومرو نے 2017 میں سیاست سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا اور کہا تھا کہ اس وقت میری عمر 93 برس ہے اس لیے سیاست سے مستعفی ہونے کا اعلان کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں نے سیاست کی شروعات مسلم لیگ سے کی اورسیاست سے ریٹائرہونے کے وقت بھی مسلم لیگ میں ہوں، سیاست سے استعفیٰ دیا ہے مگر میں آج بھی لیگی ہوں اور میری تمام ترخدمات مسلم لیگ کے لیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے