
چئیرمین انٹر بورڈ کراچی ذوالفقار شاہ کو عہدے سے ہٹانے کے بعد پروفیسر امیر حسین قادری کو بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کراچی کا قائم مقام چئیرمین مقرر کردیا گیا۔
محکمہ بورڈز و جامعات کے حکم پر نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جبکہ 3 اکتوبر کو محکمہ کالج ایجوکیشن کے گریڈ 19 کے ایسو سی ایٹ پروفیسر امیر حسین قادری کو اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر سیکریٹری تعینات کیا گیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔