- بھارت کے مشہور صنعت کار رتن ٹاٹا 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- بھارت نے بنگلادیش کیخلاف ٹی 20 سیریز جیت لی
- مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر سعودی ولی عہد سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات
- کراچی: 3 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا پڑوسی گرفتار
- صدر مملکت نے ورلڈ کراٹے چیمپئن شاہزیب خان کو 10 کروڑ کا چیک دے دیا
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے سری لنکا کو 82 رنز سے ہرادیا
- انٹربورڈ کراچی کے چیئرمین ایک بار پھر تبدیل
- اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ضبط کرنے کے احکامات جاری
- ملتان ٹیسٹ: ہیری بروک نے شاندار ریکارڈ اپنے نام کرلیا
- چیف جسٹس آف پاکستان کے نام کراچی کے وکلا نے کھلا خط لکھ دیا
- درجنوں اسرائیلی فوجیوں کا غزہ جنگ بندی تک ڈیوٹی سے انکار
- بزرگ سیاستدان اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی الہٰی بخش سومرو انتقال کرگئے
- جامعہ کراچی کی جانب سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کیلیے ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند
- پشاور؛ صوبائی کابینہ کا اجلاس، پولیس ایکٹ اور قیدیوں سے متعلق رولز میں ترامیم کی منظوری
- آئینی ترامیم پر حکومت کو مشکلات کا سامنا، سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈیڈ لاک
- کراچی؛ مدرسے کے زیر زمین واٹر ٹینک سے کمسن بچے کی لاش برآمد
- انگلش فاسٹ بولر اولی اسٹون شادی کیلیے ٹیسٹ سیریز چھوڑ کر وطن روانہ
- محکمہ موسمیات نے بحریہ ٹاؤن میں بارش کوناپنے کے 5 رین گیجزنصب کردیے
- علی امین گنڈاپور نے وضاحت نہیں کی کہ وہ کے پی ہاؤس سے کیوں بھاگے، رکن جے یو آئی
- پنجاب کے ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اورامیونائزیشن ڈائریکٹوریٹ کو نادرا سے منسلک کرنے کا منصوبہ
ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے سری لنکا کو 82 رنز سے ہرادیا
دبئی: ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے بارہویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دے دی۔
دبئی میں گروپ اے کی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچ میں بھارت کے 172 رنز کے جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 90 رنز بناسکی۔
کاویشا دلہاری 21 انوشکا سنجیوانی 20 اور اما کنچیوانی 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں جبکہ انکے علاوہ کوئی بھی سری لنکن بیٹر ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکی۔
بھارت کی طرف سے ارون دھتی ریڈی اور آشا سوبھانا نے 3، 3 رینوکا سنگھ نے 2، دپیتی شرما اور شریانکا پاٹل نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے تھے۔
بھارتی کپتان ہرمن پریت کور ناقابل شکست 52 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں، سمرتی مندھانا 50 اور شفالی ورما 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
سری لنکا کی طرف سے چماری اتھاپٹو اور اما کنچنا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔