متوازن غذا سے صحت مند رہیں
صحت مند غذا، دل کی بیماری اور فالج کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے
ایک صحت مند، متوازن غذا کھانا آپ کی صحت کے تحفظ کے لیے سب سے اہم چیزوں میں سے ایک ہے۔
صحت مند غذا، دل کی بیماری اور فالج کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ کے کولیسٹرول کی سطح کو بہتر بناتی ہے، بلڈ پریشر کم کرتی ہے۔ جسمانی وزن کو منظم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ بلڈ شوگر کو بھی کنٹرول کرتی ہے۔ کینیڈا کی غذائی تحقیق کے مطابق، روزانہ مختلف صحت مند غذائیں کھانی چاہیں۔ اس میں زیادہ تر پودوں پر مبنی غذائیں کھانے کی ترغیب دی گئی ہے اور پروسیسڈ غذاؤں سے اجتناب کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
سبزیوں اور پھلوں کی وافر مقدار کھانا
سبزیاں اور پھل وٹامنز، معدنیات، اینٹی آکسیڈنٹس اور ریشہ سے بھرپور ہوتے ہیں اور آپ کو لمبے عرصے تک صحت مند وزن برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ہر کھانے اور اسنیک میں اپنی پلیٹ کا آدھا حصہ سبزیوں اور پھلوں سے بھر لیں۔
پروٹین والی غذائیں کھانا
پروٹین والی غذاؤں میں دالیں، میوے، بیج، سویا مشروبات، مچھلی، سمندری غذا، انڈے، پولٹری، کم چربی والے سرخ گوشت (جنگلی شکار سمیت) شامل ہیں۔ پروٹین ہڈیوں، پٹھوں اور جلد کی تعمیر اور دیکھ بھال میں مدد کرتی ہے۔ روزانہ پروٹین کھائیں۔ ہفتے میں کم از کم دو بار مچھلی کھانے کی کوشش کریں، اور پودوں پر مبنی غذائیں زیادہ منتخب کریں۔ دودھ کی مصنوعات پروٹین کا بہترین ذریعہ ہیں۔
پانی کو اپنی پسندیدہ مشروب بنائیں
پانی ہائیڈریشن کو فروغ دیتا ہے۔ مٹھاس والے مشروبات بشمول انرجی ڈرنکس، پھلوں کے مشروبات، پھل کا جوس، سافٹ ڈرنکس اور ذائقہ دار کافی میں بہت زیادہ چینی ہوتی ہے اور غذائی قدر کم ہوتی ہے۔ خالی کیلوریز پینا آسان ہوتا ہے، جس سے وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔ پھلوں کے جوس سے پرہیز کریں، چاہے یہ 100% پھل کا جوس ہو۔ اگرچہ پھل کا جوس پھل کے کچھ فوائد (وٹامنز، معدنیات) رکھتا ہے، لیکن اس میں پھل سے زیادہ چینی اور کم ریشہ ہوتا ہے۔ پھل کے متبادل کے طور پر پھلوں کا جوس نہیں پینا چاہیے۔ پروٹین کے مختلف ذرائع کا انتخاب کریں تاکہ کھانے میں تنوع رہے۔ ہر دن کے لیے صحت بخش کھانا تیار کرنے سے آپ کی منصوبہ بندی میں مدد مل سکتی ہے۔
ایسے کھانے منتخب کریں جن میں سبزیاں اور پھل زیادہ ہوں۔ ہر دن مختلف سبزیوں اور پھلوں کا انتخاب کریں۔میٹھے مشروبات سے پرہیز کریں۔ دودھ بھی ہائیڈریٹ رہنے کا اچھا طریقہ ہے۔ ناشثے میں انڈے کھائیں، ان سے بہت کیلوریز ملتی ہیں۔ یہ اعلیٰ معیار کے پروٹین اور کئی اہم غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں۔ صبح کے وقت انڈے کھانے سے صحت مند ہونے کا احساس بڑھتا ہے۔