بھارت نے بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز جیت لی
دوسرے ٹی 20 میں مہمان ٹیم کو 86 رنز سے شکست
بھارت نے دوسرے ٹی 20 میں بنگلادیش کو 86 رنز سے شکست دیکر سیریز 2-0 سے جیت لی۔
بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، اس میچ میں بنگلا دیش کے کپتان نجم الحسین شانتو نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جو کافی مہنگا ثابت ہوا۔
بھارت کے 222 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز ہی بنا سکی۔
بنگلا دیش کی جانب سے محمود اللہ نے سب سے زیادہ 41 رنز بنائے، پرویز حسین 16، لٹن داس اور کپتان شانتو 11، 11 رنز بناسکے۔
مزید پڑھیں، پہلا ٹی20؛ بھارت نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی اور نتیش ریڈی نے 2،2 وکٹیں حاصل کی۔
قبل ازیں بھارت کے رنکو سنگھ اور نتیش ریڈی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ رنکو سنگھ نے 29 گیندوں پر 53 رنز جبکہ نتیش ریڈی نے 34 گیندوں پر 74 رنز بنائے۔
آخر میں ہاردک پانڈیا نے بھی شاندار بلے بازی کی اور 19 گیندوں میں 32 رنز بنائے۔ بنگلا دیش کی جانب سے راشد حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی 12 اکتوبر کو حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔