- ہائر ایجوکیشن ورلڈ رینکنگ 2025، قائد اعظم یونیورسٹی کی پہلی پوزیشن برقرار
- اے این ایف کی کارروائیاں؛ 52 لاکھ سے زائد کی منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلش بیٹرز نے پاکستانی بالنگ لائن کا بھرکس نکال دیا
- پاکستان جلد دنیا کی 24ویں مضبوط معیشت بن کر ابھرے گا، نائب وزیراعظم
- ملک کے کشیدہ حالات پر خاموش شکیب الحسن نے قوم سے معافی مانگ لی
- مشتبہ فیس بک اکاؤنٹ؛ شادی شدہ لاپتا خاتون کی تلاش کی دلچسپ کہانی
- عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجھوتھ کی گمشدگی پر وزارت دفاع سے رپورٹ طلب
- سپریم کورٹ؛ پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست
- پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، سعودی وزیر
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا خیبرپختونخواہ ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم
- ملتان ٹیسٹ؛ پاکستان کی پریشانی میں مزید اضافہ؛ ابرار احمد بخار میں مبتلا
- انسان کی من بھاتی غذا؛ چینی زیادہ کھانے پر خبردار کرتی 8 علامتیں
- لوبیا کھانے سے بلڈ شوگر میں بہتری کا امکان
- آن لائن جعلسازی سے بچانے کے لیے ٹول متعارف
- شاور ہیڈ اور ٹوتھ برشز پر موجود وائرسز کے متعلق سنسی خیز انکشاف
- ذہنی امراض کی علامات اور علاج
- متوازن غذا سے صحت مند رہیں
- ٹانک؛ زیرتعمیر پولیس چوکی پر فائرنگ میں 2 اہل کار شہید، 2 زخمی
- کاروباری گروپ کا اسلام آباد ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کی نیلامی میں شرکت سے روکنے کا الزام
- پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج
کراچی ایئر پورٹ دھماکے کی تفتیش میں پیشرفت؛ خاتون سمیت دو سہولت کار گرفتار
کراچی: ایئرپورٹ سگنل کے قریب اتوار کی شب ہونے والے خودکش دھماکے کی تفتیش میں پولیس نے خودکش بمبار شاہ فہد کی سہولت کاری میں ملوث خاتون سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی حکام نے ملیر میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران خودکش بمبار کے قریبی عزیز کو گرفتار کیا جس کی نشاندہی پر خاتون کی بھی گرفتار کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور شاہ فہد نے حملے سے قبل گرفتار شخص کے گھر میں قیام کیا تھا۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق خودکش دھماکے کی منصوبہ بندی میں خاتون بھی ملوث ہے، خاتون سمیت دو افراد کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران دہشت گرد کے بیک اَپ پر موجود ایک اور گاڑی کا بھی انکشاف ہوا جبکہ بیک اَپ پر موجود گاڑی سے بنائی گئی ویڈیو بھی تفتیشی اداروں کو مل گئی جس میں حملہ آور کی گاڑی کو دیکھا جا سکتا ہے۔
دھماکے میں استعمال کی گئی گاڑی کی ویڈیو حملے سے قبل بنائی گئی تھی جبکہ مبینہ ساتھی نے صدر میں قائم ہوٹل میں خودکش حملہ آور سے ہوٹل میں ملاقات بھی کی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔