جامشورو میں کار بیریئر سے ٹکرا گئی 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق 6 زحمی
حادثہ ٹائر نکل جانے کے باعث پیش آیا جس کی وجہ سے کار کریش بیریئر سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی
جامشورو میں بولاری ایئر بیس کے قریب ٹریفک حادثے کے حوالے سے ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ حیدرآباد سے کراچی جانے والی مہران کار اے ڈبلیو ایچ 466 کریش بیریئر سے ٹکرائی جس سے 2 خواتین سمیت 3 افراد حاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ ٹائر نکل جانے کے باعث پیش آیا ،کار کریش بیریئر سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گاڑی کے اندر موجود 2 خواتین سمیت 3 افراد جل کر جاں بحق ہوگئے جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی۔
اس موقع پر ڈی آئی جی موٹروے پولیس اور ایس پی موٹروے پولیس بھی جائے حادثہ پر موجود تھے، حادثے کے حوالے سے ترجمان ریسکیو 1122 سندھ کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی عملہ موقع پر پہنچ گیا اور گاڑی میں لگنے والی آگ پر فوری طور پر قابو پالیا گیا جبکہ حادثے میں 3 خواتین اور کمسن بچی سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں جن کی شناخت 67 سالہ فرزانہ ، 22 سالہ عائشہ ، 17 سالہ مریم ، 8 سالہ زینب ، 50 سالہ یوسف اور 63 سالہ رستم کے نام سے کی گئی۔
حادثے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں تاہم موٹروے پولیس نے صورتحال پر قابو پاتے ہوئے ٹریفک کی روانی بحال کرا دی ہے۔