پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری 38 روز کیلیے بند

ارشاد انصاری  جمعرات 10 اکتوبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

ملتان: پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پارکو کو 38 روز کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئل ریفائنری پارکو کو مین ٹیننس کے حوالے سے 38 روز کے لیے آج سے شٹ ڈاؤن کردیا گیا ہے، پارکو ریفائنری 10 اکتوبر سے 18 نومبر تک بند رہے گی۔

ذرائع کے مطابق پارکو آئل ریفائنری کی یومیہ ریفائننگ کیپسٹی تقریباً 120,000 بیرل ہے پارکو بند ہونے کے باعث دیگر ریفائنریز کو اپنی کپیسٹی بڑھانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، ریفائنری ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 26 روزہ اسٹوریج کیپسٹی کو استعمال کیا جائے گا نجی کمپنی ڈیسکان کو مینٹیننس کا کنٹریکٹ ایوارڈ کیا گیا جبکہ پارکو آئل ریفائنری ملکی ضروریات کا 35-40 فیصد پوراکرتی ہے پارکو ریفائنری کی مینٹیننس کے دوران مکمل جانچ، مرمت اور اپ گریڈیشن کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔