اوکاڑہ معزز شہری کو خلاف قانون حراست میں لینے و مقدمہ درج کرنے پر 4 پولیس افسران معطل

سیکیورٹی برانچ کی سورس رپورٹ پر ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت کا سخت ایکشن


ویب ڈیسک October 10, 2024
فوٹو- فائل

سیکیورٹی برانچ کی سورس رپورٹ پر ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے سخت ایکشن لیتے ہوئے معزز شہری کو خلاف قانون حراست میں لینے اور مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او تھانہ صدر اور دیگر ذمہ دار پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے ایس ایچ او صدر اوکاڑہ ، سب انسپکٹر محمد اسلم ، کانسٹیبل سلیم اور کانسٹیبل اصغر علی کو سخت ایکشن لیتے ہوئے عہدوں سے ہٹا کر معطل کر کے کلوز پولیس لائنز کر دیا، انہوں نے چاروں پولیس افسران کو چارج شیٹ کر کے ڈی ایس پی لیگل ون کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا۔

ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے کہا کہ محکمانہ انکوائری کی رپورٹ کی روشنی میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور سخت محکمانہ ایکشن بھی لیا جائے گا، معزز شہریوں کی عزت نفس پر اور قانون کی بالادستی پر کسی بھی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ میں کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں کی کوئی جگہ نہیں ان کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |