- ملتان ٹیسٹ؛ سست بیٹنگ! بابر، سعود، عبداللہ تنقید کی زد میں
- آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے اعلی سطح وفد کی ملاقات
- پاکستان کا بھارت میں جوہری و تابکاری مواد کی فروخت اور چوری پر تشویش کا اظہار
- روس نے پاکستانی ٹیم کیساتھ مجوزہ فٹبال میچ منسوخ کردیا
- کراچی ایئر پورٹ دھماکے کی تفتیش میں پیشرفت؛ خاتون سمیت دو سہولت کار گرفتار
- جو بائیڈن، نیتن یاہو کے درمیان ایران پرحملے کے منصوبے پر مشاورت
- لبنان کی صورتحال غزہ کی صورتحال میں تبدیل نہیں ہونی چاہیے، امریکا
- احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف مقدمات کی تفتیش کیلیے خصوصی ٹیمیں تشکیل
- مریم نواز نے اسموگ سے نمٹنے کے لیے بھارت کے ساتھ سفارت کاری پر زور دیا
- کراچی؛ کیماڑی سے لاپتہ نوعمر بہن اور بھائی بازیاب، ایک ملزم گرفتار
- اوکاڑہ؛ معزز شہری کو خلاف قانون حراست میں لینے و مقدمہ درج کرنے پر 4 پولیس افسران معطل
- پاکستان سے لبنان کے لیے پہلی انسانی امداد روانہ کردی گئی
- ایف آئی اے کراچی زون میں تقرریاں و تبادلے
- خیبر میں کشیدہ صورتحال پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل
- پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری 38 روز کیلیے بند
- چینی قرضوں کی جلد ری پروفائلنگ کا امکان نہیں، محمد اورنگزیب
- جامشورو میں کار بیریئر سے ٹکرا گئی، 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق 6 زحمی
- کراچی: پورٹ قاسم کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی
- بھارت کے مشہور صنعت کار رتن ٹاٹا 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- بھارت نے بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز جیت لی
کراچی؛ کیماڑی سے لاپتہ نوعمر بہن اور بھائی بازیاب، ایک ملزم گرفتار
کراچی: جیکسن انویسٹی گیشن پولیس نے چار روز قبل لاپتہ ہونے والے نوعمر بہن اور بھائی کو بازیاب کر کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کیماڑی انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق رواں ماہ 5 اکتوبر کو رکشا ڈرائیور عرفان اہلخانہ کے ہمراہ کیماڑی میں واقع غائب شاہ کے مزار گیا تھا جہاں اہلخانہ مزار میں داخل ہوئے جبکہ اس کی بیٹی اور بیٹا 13 سالہ مسکان اور 12 سالہ ذیشان کھانا لینے گئے جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئے۔
اہلخانہ کی جانب سے بچوں کو کافی تلاش کیا گیا لیکن ان کا کچھ پتہ نہ چل سکا جس پر والد نے جیکسن تھانے میں بچوں کی گمشدگی کا مقدمہ نمبر 332 سال 2024 بجرم دفعہ 364 اے کے تحت درج کرا دیا بعدازاں جیکسن تھانے کی انویسٹی گیشن پولیس نے دونوں بہن بھائی کی تلاش شروع کر دی۔
اغوا کاروں کا سراغ لگانے کے لیے مختلف مزارات کی تلاشی کے دوران پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کی عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب نصب جھولوں پر موسیٰ نامی لڑکے کے ساتھ 2 بچوں کو دیکھا گیا ہے جس پر پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے موسٰی کو گرفتار کر کے اس کی نشاندہی پر دونوں بہن بھائی کو بازیاب کرالیا۔
ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں موسیٰ کا پیشہ بھیک مانگتا ہے اور شبہ ہے کہ اس نے دونوں کو اسی مقصد کے لیے اغوا کیا تھا تاہم پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد بچوں کو والدین کے حوالے کر دیا جبکہ گرفتار ملزم سے واقعہ کی مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔