- اے این ایف کی کارروائیاں؛ 52 لاکھ سے زائد کی منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلش بیٹرز نے پاکستانی بالنگ لائن کا بھرکس نکال دیا
- پاکستان جلد دنیا کی 24ویں مضبوط معیشت بن کر ابھرے گا، نائب وزیراعظم
- ملک کے کشیدہ حالات پر خاموش شکیب الحسن نے قوم سے معافی مانگ لی
- مشتبہ فیس بک اکاؤنٹ؛ شادی شدہ لاپتا خاتون کی تلاش کی دلچسپ کہانی
- عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجھوتھ کی گمشدگی پر وزارت دفاع سے رپورٹ طلب
- سپریم کورٹ؛ پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست
- پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، سعودی وزیر
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا خیبرپختونخواہ ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم
- ملتان ٹیسٹ؛ پاکستان کی پریشانی میں مزید اضافہ؛ ابرار احمد بخار میں مبتلا
- انسان کی من بھاتی غذا؛ چینی زیادہ کھانے پر خبردار کرتی 8 علامتیں
- لوبیا کھانے سے بلڈ شوگر میں بہتری کا امکان
- آن لائن جعلسازی سے بچانے کے لیے ٹول متعارف
- شاور ہیڈ اور ٹوتھ برشز پر موجود وائرسز کے متعلق سنسی خیز انکشاف
- ذہنی امراض کی علامات اور علاج
- متوازن غذا سے صحت مند رہیں
- ٹانک؛ زیرتعمیر پولیس چوکی پر فائرنگ میں 2 اہل کار شہید، 2 زخمی
- کاروباری گروپ کا اسلام آباد ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کی نیلامی میں شرکت سے روکنے کا الزام
- پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج
- عامر سہیل، زینب عباس کی اشرافیہ سوچ۔۔ سوشل میڈیا پر کڑی تنقید
احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف مقدمات کی تفتیش کیلیے خصوصی ٹیمیں تشکیل
اسلام آباد: 28 سے 29 ستمبر اور 5 اکتوبر کو پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی و دیگر رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کی تفتیش کے لیے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔
خصوصی ٹیمیں ایس ایس پی انوسٹی گیشن صبا ستار کی سربراہی میں تشکیل دی گئیں جو چھ چھ ممبران پر مشتمل ہیں جبکہ ہر ٹیم میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن صبا ستار ،ڈویژنل ایس پیز ،ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ او ،مقدمے کا تفتیشی آفیسر اور ایک آئی ٹی ماہر شامل ہے، انویسٹی گیشن ٹیمیں بانی پی ٹی آئی کو بھی شامل تفتیش کریں گی۔
28 سے 29 ستمبراور 5 اکتوبر کو پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی و دیگر رہنماؤں پر انسداد دہشتگری ایکٹ ،اعانت جرم ،پولیس مزاحمت سمیت دیگر دفعات کے تحت 7مقدمات درج ہیں جبکہ چند مقدمات میں وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی نامزد ہیں۔
سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیموں کے احکامات جاری کر دیے ہیں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم اپنے اپنے مقدمے کی تفتیش میں پیش رفت سے ہر ہفتے سی پی او راولپنڈی کو رپورٹ کرنے کی پابند ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔