جو بائیڈن نیتن یاہو کے درمیان ایران پرحملے کے منصوبے پر مشاورت

امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان 50 منٹ فون پر تبادلہ خیال ہوا، اسرائیلی حکام


ویب ڈیسک October 10, 2024
ایران نے گزشتہ ہفتے اسرائیل پر میزائل حملے کیے تھے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا:فوٹو:فائل

امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر حملے سے متعلق 50 منٹ تبادلہ خیال کیا۔

اسرائیلی حکام مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے 50 منٹ فون کال پر بات کی اور ایران پر جوابی حملہ کرنے کے اسرائیلی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی وقت کے مطابق بدھ کی صبح ہونے والی یہ کال اگست کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلی معلوم بات چیت ہے۔ ٹیلی فونک گفتگو اس وقت کی گئی جب اسرائیل، ایران اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا بلکہ تنازع میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

مشرق وسطیٰ لبنان میں اسرائیلی فوج کی بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر گزشتہ ہفتے میزائل حملے کیے تاہم ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ امریکا نے ان حملوں کو غیرموثر قراردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں