وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سعودی اور چینی کمپنیوں سے معاہدوں کی توثیق کا امکان

ویب ڈیسک  جمعرات 10 اکتوبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے خصوصی اجلاس میں سعودی اور چینی کمپنیوں سے معاہدوں کی توثیق کا امکان ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا، جس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں ایس آئی ایف سی اور مختلف ممالک کے ساتھ ہونے والی باہمی یاداشت کی دستاویز اور معاہدوں کی منظوری دی جائے گی ۔

کابینہ اجلاس میں سعودی اور چینی کمپنیوں سے معاہدوں کی توثیق کروائے جانے کا بھی امکان ہے جب کہ مونو سوڈیم گلوٹامیٹ کی درآمد پر عائد پابندی کے حوالے سے کمیٹی کی رپورٹ پر غور ہوگا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں فارمیسی کونسل کی ازسرنو تشکیل، نیوٹیک بورڈ کے نجی ممبرز کی تعیناتی پر بھی غور ہوگا جب کہ ریاست جموں و کشمیر کے سال 2024-25 کے بجٹ کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔