پی ایم ڈی سی کو حتمی میرٹ لسٹ جاری کرنے سے روکنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے طلبا کی درخواست پر حکم امتناع جاری کیا


ویب ڈیسک October 10, 2024
اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی:فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ( پی ایم ڈی سی )کو حتمی میرٹ لسٹ جاری کرنے سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج ارباب محمد طاہر نے طلبا کی درخواستوں پر حکم امتناع جاری کیا۔ عدالت نے درخواست پر پی ایم ڈی سی سمیت دیگر فریقین کو 28 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

طلبا کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ٹیسٹ میں پوچھے گئے 200 سؤالات میں سے 30 سوالات غلط تھے۔ اہم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے انہی نتائج کی بیناد پر میڈیکل کالجز میں داخلے ہوں گے۔ میڈیکل کالجز کو داخلوں کی مزید کارروائی بڑھانے سے روکا جائے۔ کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |