ٹانک زیرتعمیر پولیس چوکی پر فائرنگ میں 2 اہل کار شہید 2 زخمی
ٹانک میں زیر تعمیر پولیس چوکی پر فائرنگ میں 2 اہل کار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق ٹانک میں پٹھان کوٹ موڑ پر پولیس پر فائرنگ میں 2 اہل کار شہید اور 2 زخمی ہوئے، جس کے بعد پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس اہل کار پٹھان کوٹ موڑ کے قریب زیر تعمیر چوکی میں کام میں مصروف تھے۔
زخمی اہل کاروں اور شہدا کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال ٹانک منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پولیس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں ہر گزرتے دن کے ساتھ امن و امان کی بگڑتی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔