پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج

ڈیرہ غازی مقدمے کے باعث زرتاج گل کا نام پی سی ایل میں ڈالا گیا تھا


ویب ڈیسک October 10, 2024
زرتاج گل نے پی سی ایل میں نام ڈالنے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا:فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ ( پی سی ایل) سے نکال دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی زرتارج گل کا نام پی سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر سماعت کی۔ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ زرتاج گل کے بیرون ملک جانے پراور نئے پاسپورٹ کے حصول پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ یہ درخواست نمٹا دی جائے۔

وزارت داخلہ پنجاب کی استدعا پرڈیرہ غازی خان کے مقدمے کے باعث زرتاج گل کا نام پی سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔ زرتارج گل نے پی سی ایل میں نام ڈالنے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں