سپریم کورٹ پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست

ایڈووکیٹ حامد خان فیملی مصروفیت کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتے، درخواست


ویب ڈیسک October 10, 2024
(فوٹو: فائل)

پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن نظر ثانی کیس کی سماعت ملتوی کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔


پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن نظر ثانی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں کیس ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جمعہ کے روز ایڈووکیٹ حامد خان کی لاہور میں فیملی مصروفیت ہے جب کہ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ نے کل جمعہ کو سماعت کرنی ہے۔


درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ حامد خان پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پیش نہیں ہوسکتے۔ مخالف وکلا کو بذریعہ ایڈووکیٹ آن ریکارڈ ایڈووکیٹ حامد خان کی عدم دستیابی کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نظرثانی کیس کی سماعت ملتوی کی جائے۔


واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ ملک نے کل جمعہ کو اس کیس کی سماعت کرنی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں