ملتان ٹیسٹ پاکستان کی پریشانی میں مزید اضافہ ابرار احمد بخار میں مبتلا

انگلیںڈ کے خلاف چوتھے روز میدان پر تاحال بالنگ کیلئے نہ آسکے

انگلیںڈ کے خلاف چوتھے روز میدان پر تاحال بالنگ کیلئے نہ آسکے (فوٹو: پی سی بی)

ملتان ٹیسٹ میں شریک پاکستانی لیگ اسپنر ابرار احمد بخار میں مبتلا ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز ابرار احمد بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے انگلیںڈ کیخلاف تاحال میدان پر نہیں آسکے۔

ابرار احمد کو بخار دور کرنے والی معمول کی ادویات دےکر ریسٹ کرنے کی ہدایت کی گٰی ہے تاکہ وہ زیادہ تھکاوٹ کا شکار نہ ہوں اور جلد صحت یاب ہوسکیں۔

مزید پڑھیں: عامر سہیل، زینب عباس کی اشرافیہ سوچ۔۔ سوشل میڈیا پر کڑی تنقید


ٹیم میں شامل واحد اسپلشٹ اسپنر ابرار احمد نے ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف اب تک 35 اوورز میں تقریباً 5 کی اوسط سے 174 رنز لٹائے ہیں تاہم کسی بھی انگلش بیٹر کو پویلین کی راہ نہیں دکھا سکے۔

مزید پڑھیں: ملتان ٹیسٹ؛ سست بیٹنگ! بابر، سعود، عبداللہ تنقید کی زد میں

ابرار احمد کی عدم موجودگی میں پاکستان کا اسپن بولنگ اٹیک مزید کمزور ہوگیا ہے جبکہ فیلڈ میں نہ ہونے کی وجہ سے سلمان علی آغا پر کپتان کو انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ملتان ٹیسٹ: ہیری بروک نے شاندار ریکارڈ اپنے نام کرلیا

کپتان شان مسعود صاٰم ایوب اور سعود شکیل کو آزما رہے ہیں کہ شاید ان کی بولنگ کارگر ثابت ہو اور وہ انگلش بیٹرز کو پریشان کرسکیں۔
Load Next Story