اسلام آباد ہائیکورٹ کا خیبرپختونخواہ ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم

اگرکچھ ہے تو نوٹس کریں اس طرح نہ لگے کہ کسی کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ


ویب ڈیسک October 10, 2024
کے پی ہاؤس پر واجبات ہیں اور کچھ غیر قانونی تعمیرات ہوئیں، وکیل سی ڈی اے:فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا ہاؤس کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

خیبرپختونخواہ ہاؤس سیل کرنے کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔ کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے) نے موقف اختیار کیا کہ غیر قانونی کنسٹرکشن ہوئی۔ اورکچھ واجبات بھی باقی ہیں۔ 2014 میں پہلا نوٹس دیا تھا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے سی ڈی اے کے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ آپ قانون قاعدے کے مطابق یہ کرسکتے ہیں۔ اگر کچھ ہے تو نوٹس کریں اس کو دیکھ لیں گے۔ اس طرح نہ لگے کہ آپ کسی کو ٹارگٹ کررہے ہیں۔ فیصلہ دے رہا ہوں آپ خیبرپختونخوا ہاؤس ڈی سیل کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |