ہائر ایجوکیشن ورلڈ رینکنگ 2025 قائد اعظم یونیورسٹی کی پہلی پوزیشن برقرار

قائد اعظم یونیورسٹی حکومت کے تعاون سے ٹاپ 200 یونیورسٹیز میں شامل ہوسکتی ہے، وائس چانسلر


ویب ڈیسک October 10, 2024
قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے طلبا و اساتذہ کو مبارکباد پیش کی:فوٹو:فائل

ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ رینکنگ 2025 میں قائد یونیورسٹی اسلام آباد کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

قائد اعظم یونیورسٹی ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں عالمی سطح پر 401-500 یونیورسٹیوں میں شامل ہے۔ کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں بھی قائد اعظم یونیورسٹی نے 315 ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

وائس چانسلر قائد اعظم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اخترنے اساتذہ، طلبا، المنائی اور ملازمین کو یونیورسٹی کی عالمی درجہ بندی کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مالی چیلنجز کے باوجود قائداعظم یونیورسٹی نے عالمی درجہ بندی میں سال بہ سال اضافہ اور ترقی کی ہے۔ حکومت اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مزید تعاون اور توجہ سے یونیورسٹی دنیا کی ٹاپ 200 جامعات میں شامل ہو سکتی ہے۔ قائد اعظم یونیورسٹی ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں