خیبر کی کشیدہ صورتحال پوری کے پی اسمبلی پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل

ایوان پر مشتمل خصوصی کمیٹی کی سربراہی وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کرینگے


ویب ڈیسک October 10, 2024
ایوان پر مشتمل خصوصی کمیٹی کی سربراہی وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کرینگے

خیبرپختونخوا اسمبلی نے ضلع خیبر میں کشیدہ صورتحال پر پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی بنانے کی منظوری دے دی۔

اسپیکر بابر سلیم کی زیر صدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ کے پی اسمبلی نے گزشتہ روز بنائی گئی خصوصی کمیٹی تحلیل کرنے اور ایوان کے تمام ارکان پر مشتمل خصوصی کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔

ایوان پر مشتمل خصوصی کمیٹی کی سربراہی وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کرینگے۔ یہ کمیٹی صوبے اور عوام کے حقوق کے لئے وفاق سے بات کریگی۔

کمیٹی کے قیام کے بعد اسپیکر بابر سلیم نے اسمبلی اجلاس کل سہہ پہر 3 بجے تک ملتوی کردیا۔

خیبر میں کشیدہ صورتحال پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل

وزیراعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں آج وزیر اعلی ہاؤس پشاور میں گرینڈ جرگہ منعقد ہوگا۔ صوبے سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹیرینز، سیاسی جماعتوں کے قائدین، قبائلی عمائدین جرگے میں شریک ہوں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی جرگے میں وفاقی حکومت کی نمائندگی کریں گے۔ جرگے میں کالعدم تنظیم پختون تحفظ موومنٹ کے پختون عدالت کے انعقاد کے تناظر میں پیدا شدہ صورتحال کے سلسلے میں لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ضلع خیبر میں کشیدہ صورتحال کے تناظر میں رات گئے وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت حکومتی اور اپوزیشن اراکین صوبائی اسمبلی کے مابین اہم نشست ہوئی تھی جس میں اس مسئلے کے حل کے لیے حکومتی اور اپوزیشن اراکین پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پختون تحفظ مومنٹ کے قومی جرگے کے انعقاد کے حوالے سے ناخوشگوار واقعے اور وفاق کی طرف سے اسے کالعدم تنظیم قرار دینے کے بعد کشیدہ صورتحال کے تناظر میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

سول نافرمانی ؟

Dec 17, 2024 01:47 AM |

بھارت کی شامت

Dec 17, 2024 01:27 AM |