ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد انتقال کرگئے

ویب ڈیسک  جمعرات 10 اکتوبر 2024
ٹی20 ورلڈکپ میں شریک کرکٹر پہلی دستیاب فلائٹ سے کراچی پہنچیں گی (فوٹو: کرک انفو)

ٹی20 ورلڈکپ میں شریک کرکٹر پہلی دستیاب فلائٹ سے کراچی پہنچیں گی (فوٹو: کرک انفو)

ٹی20 ورلڈکپ میں شریک قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد کراچی میں انتقال کرگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کے والد آج کراچی میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے جس کے باعث وہ پہلی دستیاب فلائٹ سے کراچی روانہ ہوں گی۔

ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے والد کے انتقال پر فاطمہ ثناء سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، سری لنکا کو شکست

دوسری جانب چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی ویمن ٹیم کی کپتان کے والد کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعا کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔