- پھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا سعودی فرمانروا کی میڈیکل رپورٹس آگئیں
- معاشی ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے، وفاقی وزیر اطلاعات
- پنجاب کی جیلوں میں نائٹ پیٹرولنگ نہ ہونے کا انکشاف
- مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان آئینی ترامیم پر اتفاق
- آئینی ترامیم میں فوجی عدالتوں کا کسی صورت نہیں مان سکتے چاہے کوئی بھی ٹارگٹ ہو، جے یو آئی
- انسداد دہشتگردی عدالت؛ علیمہ اور عظمیٰ خان کا مزید 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور
- ملتان ٹیسٹ؛ دوسری اننگز میں پاکستان نے 5 وکٹیں گنوا دیں
- اسرائیلی فوج کا لبنان پر فضائی حملہ؛ 5 ہیلتھ ورکر جاں بحق
- اسلام آباد سے 4 بھائی لاپتا؛ ناقص تفتیش پر ہائیکورٹ پولیس افسران پر برہم
- کراچی کے مختلف علاقوں میں آندھی کیساتھ بارش اور ژالہ باری
- اسرائیل خبردار رہے! ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں؛ ایرانی جنرل کی جوابی دھمکی
- ملتان ٹیسٹ؛ جو روٹ، ہیری بروک نے پارٹنرشپ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
- انگلینڈ پاکستان کیخلاف 800 یا اس سے زائد رنز بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی
- کے پی میں امن کیلیے وفاقی و صوبائی حکومتیں یکجا، وزیراعلیٰ ہاؤس میں گرینڈ جرگہ جاری
- ایس سی او اجلاس؛ اسلام آباد میں 5 روز کیلئے تعلیمی ادارے بند، او/اے لیول امتحانات کی اجازت
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج مزید کم ہو گئی
- آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
- تنخواہوں کی عدم ادائیگی، اردو یونیورسٹی کے اساتذہ کا ایچ ای سی دفتر کے باہر احتجاج
- بھارتی صنعتکار رتن ٹاٹا کی آخری رسومات میں مودی شرکت نہیں کریں گے
- ملک کے 8 ائرپورٹس غیر فعال، عملہ اور دیگر اخراجات بوجھ بن گئے
کراچی کے مختلف علاقوں میں آندھی کیساتھ بارش اور ژالہ باری
کراچی: شہر قائد کے بیشتر علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش اور ژالہ بارش ہوئی جس سے موسم خوش گوار ہوگیا، گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سپر ہائی وے، اسٹیل ٹاؤن، گلشن حدید، گڈاپ ٹاؤن، ملیر، نارتھ کراچی، گلشن معمار اور گلستان جوہر میں بارش ہوئی۔ گلشن اقبال، شارع فیصل، ایکسپریس وے اور قیوم آباد پر گرد آلود ہوائیں چلیں۔
بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں 150 سے زائد فیڈرز متاثر ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ابوالحسن اصفہانی روڈ، اسکیم 33، نارتھ کراچی، نیوکراچی، ملیر، ماڈل کالونی، گلشن حدید اور احسن آباد سمیت دیگر علاقے متاثر ہوئے۔
مزید پڑھیں؛ محکمہ موسمیات نے بحریہ ٹاؤن میں بارش کوناپنے کے 5 رین گیجزنصب کردیے
محکمہ موسمیات نے آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ جمعے اور ہفتے کو 40 ڈگری ریکارڈ ہونے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔
کراچی کا موسم اگلے 4 تا 5 روز کے دوران گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شدید گرمی کے بعد شہر کے مضافاتی علاقوں ملیر، موٹروے ایم 9 اور اطراف میں بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔