عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھہ کے اسلام آباد سے اغوا کا مقدمہ درج

مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا


ویب ڈیسک October 10, 2024
مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھہ کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔

کوہسار پولیس نے انتظار حسین کے لاپتہ ہونے پر ان کے اغوا کا مقدمہ درج کیا۔ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں مدعی پولیس افسر نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی گئی جس کے مطابق انتظار حسین 8 اکتوبر سے لاپتہ ہیں اور ان سے رابطہ نہیں ہو رہا۔

عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھہ کی مبینہ گمشدگی کیخلاف درخواست دائر

انتظار پنجوتھہ کی گمشدگی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت دفاع سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وکیل نے بتایا ہے کہ انتظار پنجھوتھ کی آخری لوکیشن ایف 6 اسلام آباد کا علاقہ ہے جس کے بعد معلوم نہیں وہ کہاں گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں