بلوچستان کے صوبائی وزیر زراعت علی مدد جتک کی اسمبلی رکنیت بحال

الیکشن ٹربیونل کا 15 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم معطل


ویب ڈیسک October 10, 2024
الیکشن ٹربیونل کا 15 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم معطل

سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے بلوچستان کے صوبائی وزیر زراعت علی مدد جتک کی اسمبلی رکنیت بحال کردی۔

سپریم کورٹ میں بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 کے 15پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے حکم کےخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

وکیل درخواست گزار نے دلائل دیے کہ الیکشن ٹربیونل نے امیدواروں کے فارم 45 میں فرق پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیا، پندرہ امیدواروں نے فارم 45 مختلف ہونے کا کہا لیکن ٹربیونل میں پیش صرف 4 نے کیے۔

بلوچستان حکومت کے وزیر کی جیت کالعدم، 15 حلقوں میں دوبارہ الیکشن کا حکم

 

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے الیکشن ٹربیونل کا 15 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم معطل کردیا اور حکم امتناع دیتے ہوئے علی جتک کو بحال کر دیا۔

سپریم کورٹ نے علی مدد جٹک کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ کے جج عبداللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے جمعیت علما اسلام کے امیدوار محمد عثمان پرکانی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے علی مدد جتک کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں