بے رحم باپ کی بچوں کو نہر میں پھینکنے کی کوشش

ملزم نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر بیوی کو گھر سے نکال دیا تھا، بچوں کو ماں کے حوالے کردیا گیا


ویب ڈیسک October 10, 2024
پولیس نے بروقت کارروائی کرکے بچوں کو بچایا اور ملزم کو گرفتار کرلیا (فوٹو: اسکرین گریب)

بے رحم باپ نے اپنے بچوں کو نہر میں پھینکنے کی کوشش کی، جس کی بروقت اطلاع پر چائلڈ سیفٹی سینٹر نے بچوں کو بچا لیا۔


ترجمان سیف سٹیز کے مطابق گجرانوالہ سے ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی میں ایک راہگیر کی کال موصول ہوئی، جس نے بتایا کہ ایک شخص اپنے بچوں کو نہر میں پھینکنے کی کوشش کررہا ہے۔


چائلڈ سیفٹی سینٹر نے متعلقہ پولیس کو فوراً موقع پر پہنچایا جس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی جان بچائی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔


ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم نے گھریلو حالات سے دلبر داشتہ ہوکر بیوی کو مارپیٹ کر گھر سے نکال دیا تھا اور اب اپنے 5 بچوں کو نہر کنارے لے آیا اور نہر میں گرانے کی کوشش کرنے لگا۔


ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی کی ہدایات پر پولیس نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا اور ماں کو تلاش کرکے بچے اس کے حوالے کردیے۔پولیس نے ملزم باپ کو اقدام قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے حراست میں لے لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |