عمران خان سے ملاقات کرائی جائے بہن نورین نیازی اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئیں

جتنی قربانیاں بانی پی ٹی آئی نے اس ملک کے لیے دی ہیں ہمیں امید نہیں تھی ہمارے ساتھ ایسا سلوک ہوگا، نورین نیازی


ویب ڈیسک October 10, 2024
(فوٹو : فائل)

بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کے لیے درخواست دائر کردی۔ نورین نیازی نے وکیل سلمان اکرم راجہ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں چیف کمشنر اسلام آباد اور سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے


درخوات میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے وکلاء اور فیملی ممبران کی ملاقات کا حکم دیا جائے، مجھے پتہ چلا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو خراب صورتحال میں رکھا گیا ہے، ہمیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے چیک اَپ کے لیے ڈاکٹر کو بھی اجازت نہیں۔


انہوں نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بغیر کسی قانونی وجہ کے ملاقات پر پابندی لگائی ہے، ایس او پیز کے تحت جمعرات کا دن فیملی سے ملاقات کا ہوتا ہے، ایس او پیز کے باجود سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے فیملی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، عدالت نوٹس لے۔


بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع درخواست کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں سیکیورٹی کو کمپرومائز کیا گیا ہے، جس سیل میں رکھا گیا ہے، اس کی لائٹس چند دنوں سے منقطع ہے اور بھائی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کو بھی رسائی نہیں دی جا رہی اس لیے اپنے بھائی کی جیل میں صورت حال پر خاصی تشویش ہے جبکہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ملاقات کرانے سے انکار کر رہے ہیں لہٰذا عدالت احکامات جاری کرے۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے اڈیالہ جیل میں بھائی اور بھابھی سے ملاقات کے لیے دائر درخواست میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ سے بنیادی سہولیات واپس لے کر خراب صورت حال میں رکھا ہوا ہے اور ان کی صحت سے متعلق چھپایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کے تحت جمعرات کا دن فیملی سے ملاقات کا ہوتا ہےلیکن اس کے باوجود جیل سپرنٹنڈنٹ پٹیشنر اور دیگر فیملی ممبرز کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کرانے سے انکار کر رہے ہیں۔

نورین خان نے عدالت سے استدعا کیا کہ فریقین کو درخواست گزار، فیملی ممبرز اور وکلا کی جیل میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکم دیا جائے۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جیل میں قید کیا ہوا ہے کسی سے ملنے نہیں دیا جا رہا، ہم اس وجہ سے پریشان ہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟ جتنی قربانیاں بانی پی ٹی آئی نے اس ملک کے لیے دی ہیں ہمیں امید نہیں تھی ہمارے ساتھ ایسا سلوک ہوگا، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ایسے ڈالا ہوا ہے جیسے وہ کوئی مجرم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |