- پھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا سعودی فرمانروا کی میڈیکل رپورٹ آگئیں
- معاشی ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے، وفاقی وزیر اطلاعات
- پنجاب کی جیلوں میں نائٹ پیٹرولنگ نہ ہونے کا انکشاف
- مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان آئینی ترامیم پر اتفاق
- آئینی ترامیم میں فوجی عدالتوں کا کسی صورت نہیں مان سکتے چاہے کوئی بھی ٹارگٹ ہو، جے یو آئی
- انسداد دہشتگردی عدالت؛ علیمہ اور عظمیٰ خان کا مزید 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور
- ملتان ٹیسٹ؛ دوسری اننگز میں پاکستان نے 5 وکٹیں گنوا دیں
- اسرائیلی فوج کا لبنان پر فضائی حملہ؛ 5 ہیلتھ ورکر جاں بحق
- اسلام آباد سے 4 بھائی لاپتا؛ ناقص تفتیش پر ہائیکورٹ پولیس افسران پر برہم
- کراچی کے مختلف علاقوں میں آندھی کیساتھ بارش اور ژالہ باری
- اسرائیل خبردار رہے! ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں؛ ایرانی جنرل کی جوابی دھمکی
- ملتان ٹیسٹ؛ جو روٹ، ہیری بروک نے پارٹنرشپ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
- انگلینڈ پاکستان کیخلاف 800 یا اس سے زائد رنز بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی
- کے پی میں امن کیلیے وفاقی و صوبائی حکومتیں یکجا، وزیراعلیٰ ہاؤس میں گرینڈ جرگہ جاری
- ایس سی او اجلاس؛ اسلام آباد میں 5 روز کیلئے تعلیمی ادارے بند، او/اے لیول امتحانات کی اجازت
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج مزید کم ہو گئی
- آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
- تنخواہوں کی عدم ادائیگی، اردو یونیورسٹی کے اساتذہ کا ایچ ای سی دفتر کے باہر احتجاج
- بھارتی صنعتکار رتن ٹاٹا کی آخری رسومات میں مودی شرکت نہیں کریں گے
- ملک کے 8 ائرپورٹس غیر فعال، عملہ اور دیگر اخراجات بوجھ بن گئے
نئے پروگرام پر عملدرآمد کیلیے پاکستان کو مضبوط پالیسیوں کی ضرورت ہے، نمائندہ آئی ایم ایف
اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام کی صورتحال میں بتدریج بہتری آ رہی ہے، نئے پروگرام پر کامیاب عمل درآمد کیلیے پاکستان کو مضبوط پالیسیوں کی ضرورت ہے۔
آئی ایم ایف کی نمائندہ برائے پاکستان ایسٹر پیریز روئز نے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی میں پاکستان میں زندگی کے معیار کو بہتر کرنے اور اقتصادی استحکام پرمکالمے میں کہا کہ پاکستان میں 2023 سے معاشی حالات میں استحکام کے لیے کی جانے والی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ پاکستان میں معاشی استحکام کی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے۔
نمائندہ آئی ایم ایف کا مزید کہنا تھا کہ مائیکرو اور میکرو اقتصادی استحکام کا توازن برقرار رکھنا ایک چیلنج ہے۔ حالیہ اقتصادی استحکام کی پاکستان میں بڑی اہمیت ہے اسے کم نہ سمجھا جائے۔ سال 2023 کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ نے آئی ایم ایف کی حمایت اور اقتصادی استحکام کے عزم کو مضبوط کیا۔ پلیسی سازی پر اعتماد میں بہتری، معاشی ترقی کی بحالی، اور افراط زر میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2023 میں ذخائر میں بہتری اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پالیسی ریٹ میں کمی کا مثبت اثرہوا ہے اور 2024ء کے ای ایف ایف پر کامیاب عمل درآمد کے لیے مضبوط پالیسیوں کی ضرورت ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔