ایکسپریس رمضان جوس کارنر میں پیش ہے چیری کا شربت

چیری کا شربت جو نہ صرف صحت بخش اور مزیدار ہے بلکہ آپ کی رنگت کو بھی ٹماٹر کی طرح لال کردے گا۔


ویب ڈیسک July 17, 2014
چیری کا شربت جو نہ صرف صحت بخش اور مزیدار ہے بلکہ آپ کی رنگت کو بھی ٹماٹر کی طرح لال کردے گا۔

PASNI:

ماہ صیام میں ایکسپریس رمضان جوس کارنر میں پیش ہے چیری کا شربت بنانے کی ترکیب جو نہ صرف صحت بخش اور مزیدار ہے بلکہ آپ کی رنگت کو بھی ٹماٹر کی طرح لال کردے گا۔


اجزا:



لال شربت (آدھی پیالی)، سرخ چیری کا جوس (2 کھانے کے چمچے)، سرخ چیری (10 سے 12 عدد)، چینی، جام شیریں یاشہد (4 کھانے کے چمچے) پودینہ (چند پتیاں)، پانی (2 گلاس)، آئس کیوب (10 سے 12) اور لیموں کا رس (ایک کھانے کا چمچا)۔


ترکیب:


2 کھانے کے چمچے لال شربت ایک گلاس پانی میں حل کریں یا پھر بلینڈر میں 2 گلاس پانی میں 4 چمچے جام شیریں، شکر یا شہد ڈالیں سرخ چیریز کو بلینڈ کریں اور ایک کپڑے میں ڈال کر اس کا رس نچوڑ لیں اور لیموں کا رس شامل کریں۔ لیجئے تیار ہے مزیدار چیری کا شربت، برف کے ساتھ ٹھنڈا کر کے پیش کریں۔ مٹھاس کم لگے، تو چینی کا استعمال کریں۔ بیریز، چیریز اور پودینے کے پتوں کے ساتھ گارنش کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں