بھارتی صنعتکار رتن ٹاٹا کی آخری رسومات ادا مودی کی عدم شرکت

مہاراشٹر کی حکومت نے رتن ٹاٹا کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کی اور قومی پرچم سرنگوں رکھا


ویب ڈیسک October 10, 2024
مہاراشٹر کی حکومت نے رتن ٹاٹا کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کرنے کا اعلان

بھارت میں معروف صنعت کار رتن ٹاٹا کی آخری رسومات پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے کے حکم پر آج یومِ سوگ بھی منایا گیا جس کے دوران پارلیمان اور سرکاری دفاتر سمیت اہم عمارتوں میں قومی پرچم سرنگوں رہے۔

ریاست مہاراشٹر کے تحت ہونے والے تمام تفریحی پروگرامز بھی منسوخ کردیے گئے تھے۔ آخری رسومات بھارت کے سیاست دانوں، تاجروں، کھلاڑیوں، شوبز شخصیات اور معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تاہم نریندر مودی کے آسیان-انڈیا سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے لاؤس روانہ ہونے پر آخری رسومات میں شریک نہیں ہوئے۔ ان کی نمائندگی وزیرِ داخلہ امیت شاہ نے کی۔

قبل ازیں آخری دیدار کے لیے بھارتی پرچم میں لپٹی رتن ٹاٹا کی میت آج صبح سے شام تک ممبئی کے نیشنل سینٹر فار پرفارمنگ آرٹس میں رکھی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب بھارت کے عالمی شہرت یافتہ صنعت کار رتن ٹاٹا 86 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

رتن ٹاٹا 1991ء سے 2012 تک ٹاٹا سنز کے چیئرمین رہے جس کے دوران اس گروپ عالمی کامیابیاں سمیٹیں۔ انھیں دنیا کی سستی ترین گاڑی بنانے کا اعزاز بھی حاصل رہا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |