آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

ملزم کے فون سے جعلی اکاؤنٹس اور دیگر شواہد برآمد کر لیے گئے، ترجمان ایف آئی اے


ویب ڈیسک October 10, 2024
ملزم کو سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

کوئٹہ میں آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائمز سرکل کوئٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کو ہراساں اور بلیک میلنگ کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا۔ ملزم حمید اللہ کو سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے موبائل فون ضبط کرکے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور دیگر شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔

ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نے متاثرہ خاتون کے نام پر جعلی فیس بک اکاؤنٹس بنا کر قابلِ اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شئیرکی تھیں۔ ملزم ان اکاؤنٹس کے ذریعے متاثرہ خاتون اور اس کے گھر والوں کو بلیک میل کر رہا تھا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |