انگلینڈ پاکستان کیخلاف 800 یا اس سے زائد رنز بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی

آخری بار ملتان ٹیسٹ میں بھارت نے 675 رنز کا ریکارڈ بنایا تھا

آخری بار ملتان ٹیسٹ میں بھارت نے 675 رنز کا ریکارڈ بنایا تھا (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان کی کمزور بالنگ لائن اَپ کیخلاف پہلی بار کسی ٹیم نے پاکستان کے خلاف 800 یا اس سے زائد رنز مکمل کرلیے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلیںڈ کی ٹیم پاکستان کیخلاف اتنا بڑا اسکور کرنے والی پہلی ٹیم بن چکی ہے۔

انگلیںڈ نے 20 سال قبل بھارت کی جانب سے بنایا گیا 675 رنز ریکارڈ اپنے نام کیا جس میں بھارت نے 2004 میں ملتان ٹیسٹ میں 5 وکٹ پر 675 رنز بنائے تھے۔

مزید پڑھیں: ملتان ٹیسٹ؛ حفیظ کو پاکستان کی شکست کا خوف ستانے لگا


ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں صرف چوتھی مرتبہ اننگز میں 800 سے زائد رنز بنے ہیں، اس سے قبل سری لنکا نے یہ کارنامہ 1997 میں بھارت کیخلاف سرانجام دیا تھا۔ جس میں آئی لینڈرز کی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 952 رنز بنائے تھے۔

مزید پڑھیں: عامر سہیل، زینب عباس کی اشرافیہ سوچ۔۔ سوشل میڈیا پر کڑی تنقید

انگلینڈ نے 1938 میں آسٹریلیا کے خلاف 903 اور 1930 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 849 رنز بنائے تھے، تاریخ میں 800 سے زائد کے 4 ٹوٹل میں سے 3 انگلینڈ کے ہیں۔

اس سے قبل 1958 میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 790 اسکور بنایا تھا۔

Load Next Story