پھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا سعودی فرمانروا کی میڈیکل رپورٹس آگئیں

ویب ڈیسک  جمعرات 10 اکتوبر 2024
ماہر ڈاکٹرز کی ایک ٹیم نے بھی خادم حرمین شریفین کا طبی معائنہ کیا

ماہر ڈاکٹرز کی ایک ٹیم نے بھی خادم حرمین شریفین کا طبی معائنہ کیا

ریاض: سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا ہونے باعث اپنی شاہی سرگرمیاں محدود کردی تھیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق 88 سالہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی طبیبوں کے مشورے پر اتوار کے روز مختلف طبی ٹیسٹ کروائے تھے۔

ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا معائنہ کیا اور میڈیکل رپورٹس کے ٹھیک آنے پر انھیں پھیپھڑوں کے انفیکشن سے صحت یاب قرار دیدیا۔

اس حوالے سے شاہی محل سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ الحمد للہ، شاہ سلمان بن عبدالعزیز صحت یاب ہوگئے۔ اللہ دونوں مقدس مساجد کے متولی کی حفاظت فرمائے اور انھیں صحت اور تندرستی عطا فرمائے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صحت یابی کے بعد ڈاکٹرز کی ہدایت پر کچھ روز کے لیے آرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے بعد معمول کی شاہی ذمہ داریاں نبھانا شروع کریں گے۔

خیال رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے عمر زیادہ ہونے، بیماریوں اور کمزوری کے باعث مملکت کے زیادہ امور ولی عہد محمد بن سلمان انجام دے رہے ہیں جنھیں مملکت کا عملاً سربراہ کہا جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔