- انٹربورڈ کراچی؛ پری انجینئرنگ سال دوم کے نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا
- سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، وزیراعظم
- 'کنگ آف کلے' ٹینس اسٹار نڈال کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
- خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے دو الگ الگ آپریشنز میں چار خوارج ہلاک
- باسط علی کا بابراعظم کو آرام کا مشورہ، شان مسعود کو ناکام کپتان قرار دیدیا
- کراچی: تیز آندھی کے باعث تاجر یونین کا صدر چھت سے گر کر جاں بحق
- معاشی بہتری کے ساتھ گاڑیوں کی فروخت میں بھی اضافہ
- جنسی اسکینڈل؛ ترکیہ کی خاتون فٹ بال ریفری اور سینیئر عہدیدار معطل
- یکم نومبرکے بعد نان فائلرز کے خلاف کارروائیاں شروع ہوں گی، ایف بی آر
- آئینی ترامیم پر کوشش ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر لائیں، شیری رحمان
- صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے
- زرمبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ
- ایئر پورٹ آﺅٹ سورسنگ، وزیراعظم کا بولی دہندہ کی شکایت پر نوٹس
- افغانستان پوری دنیا کے دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن چکا
- مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کا 5 آئی پی پیز کے معاہدے ختم کرنے کا خیرمقدم
- اسرائیلی فوج کی اسکول پر بمباری؛ 28 فلسطینی شہید اور 54 زخمی
- گوگل نے تصویر بنانے کے لیے جدید اے آئی ٹول متعارف کرا دیا
- امن کے لیے ہم نے اپنی سیاست قربان کرکے جانوں کے نذرانے دیے ہیں، ایمل ولی خان
- انٹربینک میں ڈالر کی پیش قدمی جاری، اوپن مارکیٹ میں قدر گرگئی
- انجمن تاجران کی ایس سی او کانفرنس میں سیکیورٹی انتظامات کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی
ڈاکٹر ذاکر نائیک کے بیانات پر مشی خان بھڑک اٹھیں
معروف اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے متنازع بنایات اور پاکستان اور قومی ایئر لائن پر تنقید کرنے پر اداکارہ مشی خان بھڑک گئیں۔
انسٹاگرام پر اداکارہ مشی خان نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انھوں نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مشی خان نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ’’ذاکر نائیک جو اسٹیٹ گیسٹ تھے، ان کا دورہ ختم ہوا اور وہ واپس جا چکے ہیں۔ اور جس طرح جاوید اختر نے بھارت جاکر پاکستان کے بارے میں الٹا سیدھا بولا، اسی طرح ذاکر نائیک بھی قومی ایئر لائن کو برا بول رہے ہیں‘‘۔
مشی نے مزید کہا کہ ’’چھ لوگوں کا ایک ہزار کلو وزن، آپ کیا لے جا رہے تھے، اگر 500 کلو آپ کو چھوڑ دیا گیا تو اسٹیٹ مہمان ہونے کا یہ مطلب ہے کہ آپ اس چیز کا فائدہ اٹھائیں اور سارا سامان فری لے کر جائیں‘۔
انھوں نے پاکستان کی برائی اور بھارت کی تعریف پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ظاہر ہے بھارت جاکر آپ نے رہنا ہے اور آپ کو وہاں کے حالات کا پتا ہے، کیونکہ اگر آپ نے تھوڑا سا بھی کچھ کہا تو لوگ آپ کو ٹھیک ٹھاک سنا دیں گے۔‘‘
خواتین سے متعلق ڈاکٹر ذاکر نائیک کے متنازع بیان پر مشی خان نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت دکھ ہوا آپ عورتوں کےلیے ایسے الفاظ بولتے ہیں، آپ کو مردوں کو سمجھانا چاہیے، خدا کا خوف کریں اور اپنے الفاظ کا چناؤ ٹھیک رکھیں۔
مشی خان نے حکومت سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ذاکر نائیک اور جاوید اختر جیسے لوگوں کو اسٹیٹ گیسٹ اور پروٹوکول دینے کی ضرورت نہیں ہے، حکومت ایسے لوگوں کو کیوں بلاتی ہے جنہوں نے پاکستان کی مہمان نوازی کو انجوائے کرکے پھر بھارت جاکر برا کہنا ہوتا ہے، بھارت اچھا ہے تو وہیں رہا کریں، ہماری کوئی عزت نفس ہے یا نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔