گوادر پورٹ اہم تجارتی راہداری ثابت ہوسکتی ہے چیئرمین

بینکاروں کے وفد کی ملاقات، مکران اور گوادر میں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی

وفد نے گوادر بندرگاہ کو فعال بنانے کیلیے پورٹ حکام کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین دوستین خان جمالدینی نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ اپنے محل وقوع کے اعتبار سے بین الاقوامی تجارت کی راہداری کا اہم ذریعہ ثابت ہوسکتی ہے۔


ان خیالات کا اظہار انہوں نے انڈسٹریل کمرشل بینک آف چین (آئی سی بی سی)، ہولی گروپ آف بنکاک اور حبیب بینک لمیٹڈ پاکستان کے ایک نمائندہ وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت گوادر بندرگاہ کی فعالیت کے حوالے سے پرعزم ہے، گوادر پورٹ کی فعالیت سے ملکی تجارت کو فروغ اورملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونے کے ساتھ ترقی کے نئے ذرائع میسر ہوں گے۔

وفد کو کمشنر مکران نے مکران میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور ادارہ ترقیات گوادر کے چیف انجینئر رفیق بلوچ نے گوادر ماسٹر پلان سمیت گوادر میں جی ڈی اے کی زیرنگرانی تعمیراتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔ وفد نے گوادر بندرگاہ کی فعالیت کے سلسلے میں اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بھی عظیم اور مضبوط ہے۔
Load Next Story