2024

بھارتی تاجروں کی پہلی بار ٹریلین ڈالرز کی تاریخی کمائی گوتم اڈانی اوّل نمبر پر

گوتم اڈانی نے سب سے زیادہ ڈالرز کمانے میں بھارت کے امیر ترین تاجر مکیش امبانی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا


ویب ڈیسک October 10, 2024
گوتم اڈانی 48 بلین ڈالر کے ساتھ رواں برس سب سے زیادہ ڈالرز کمانے والے بھارتی تاجر بن گئے

رواں برس ڈالرز کی کمائی کے لحاظ سے بھارت کے لیے خوش قسمت ترین سال ثابت ہو رہا ہے جس میں ملک کے 100 امیر ترین بزنس ٹائیکونز کی مجموعی دولت نے پہلی بار ٹریلین ڈالر کے سنگ میل کو عبور کیا۔

امریکا کے عالمی شہرت یافتہ مالیاتی جریدے فوربس کے مطابق بھارت کے 80 فیصد سے زیادہ امیر ترین ٹائیکونز کی دولت میں گزشتہ برس کے مقابلے میں ریکارڈ اضافہ ہوا جب کہ 2019 کے مقابلے میں دو گنا دولت ہوگئی۔

فوربس کے بقول فہرست میں شامل ان 80 امیر تاجروں میں سے 6 کی دولت میں فی کس 10 ارب ڈالر یا اس سے زیادہ اضافہ ہوا جب کہ 58 تاجروں میں سے ہر ایک نے رواں برس ایک ارب یا اس سے زیادہ ڈالر کمائے۔

اس سال 100 بھارتی تاجروں کی مجموعی دس کھرب ڈالر کی کمائی میں ابتدائی 5 امیر ترین تاجروں نے بطور گروپ تقریباً 120 بلین ڈالر کمائے جب کہ فہرست میں سرفہرست 12 تاجروں نے مجموعی دولت کا نصف حصہ کمایا۔

فوربس کی بھارت کے 100 امیرترین افراد کی فہرست 2024 میں سب سے زیادہ ڈالر کمانے والے بزنس مین گوتم اڈانی ہیں کیوں کہ انھوں نے رواں برس 48 بلین ڈالرز کمائے جو ان کی دولت میں 71 فیصد اضافے کا باعث بنا۔ اس خاندان کے مجموعی اثاثے 116 ارب ڈالر ہوگئے۔

مکیش امبانی رواں برس بھی بھارت کے امیر ترین بزنس مین کی فہرست میں 119.5 ارب ڈالر کے مجموعی اثاثوں کے ساتھ اوّل نمبر پر ہیں تاہم انھوں نے رواں برس 27.5 ارب ڈالر کمائے۔

اس طرح رواں برس ڈالرز کی کمائی میں 48 بلین ڈالر کمانے والے گوتم اڈانی نے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں