پی ٹی آئی احتجاج توڑ پھوڑ کیس اعظم سواتی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

عدالت نے 17 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا


ویب ڈیسک October 10, 2024
اعظم سواتی کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے—فوٹو: فائل

اسلام آباد کی انسدادِدہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) احتجاج کے دران توڑپھوڑ کیس میں اعظم سواتی کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت کی جہاں اعظم سواتی کے وکیل علی بخاری اور پراسیکیوٹر راجا نویدپیش ہوئے۔

پراسیکیوٹرراجانوید نے اعظم سواتی کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور 17 اکتوبر کو انسدادِدہشت گردی عدالت میں دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں