اجے دیوگن نے رتن ٹاٹا کی موت پر مداحوں سے ملاقات کا سیشن ملتوی کر دیا
دنیا نے ایک بصیرت والے رہنما کو کھو دیا ہے، رتن ٹاٹا کی وراثت نسلوں تک متاثر کرتی رہے گی، اداکار
بالی وڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن نے انڈین صنعتکار اور فلاحی شخصیت رتن ٹاٹا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے طے شدہ ملاقات کا سیشن ملتوی کر دیا ہے۔
اجے دیوگن اپنی آنے والی فلم سنگھم اگین کی تشہیر میں مصروف تھے لیکن رتن ٹاٹا کے احترام میں انہوں نے مداحوں کے ساتھ ہونے والے سیشن کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
اداکار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا، "رتن ٹاٹا صاحب کے احترام میں، ہم کل کا #AskAjay سیشن ملتوی کر رہے ہیں۔"
اجے دیوگن نے رتن ٹاٹا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزید کہا، "دنیا نے ایک بصیرت والے رہنما کو کھو دیا ہے۔ رتن ٹاٹا کی وراثت نسلوں تک متاثر کرتی رہے گی۔ ان کی خدمات ناقابل بیان ہیں، ہم ان کے شکرگزار ہیں۔ خدا انہیں جنت نصیب کرے۔"