165 بلین ڈالر کا مالک لیکن بالی وڈ میں ناکامی رتن ٹاٹا کے فلمی سفر کی کہانی

رتن ٹاٹا نے 2004 میں امیتابھ بچن کی فلم ’اعتبار‘ کے شریک پروڈیوسر کے طور پر بالی وڈ میں قدم جمانے کی کوشش کی


ویب ڈیسک October 10, 2024
فوٹو: فائل

بھارتی بزنس ٹائیکون رتن ٹاٹا نے مختلف قسم کے بزنس میں کامیابی حاصل کی لیکن ایک شعبہ ایسا تھا جہاں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اور وہ بالی وڈ فلم انڈسٹری ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، عالمی شہرت یافتہ صنعتکار رتن ٹاٹا نے 2004 میں امیتابھ بچن کی فلم 'اعتبار' کے شریک پروڈیوسر کے طور پر بالی وڈ میں قدم جمانے کی کوشش کی تھی۔

اس فلم کی ہدایتکاری وکرم بھٹ نے کی، جبکہ اسٹار کاسٹ میں امیتابھ بچن، جان ابراہم، اور بپاشا باسو جیسے بڑے نام شامل تھے لیکن فلم باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔

رتن ٹاٹا نے اس فلم کو اپنے بینر ٹاٹا بی ایس ایس کے تحت پروڈیوس کیا تھا، لیکن فلم کی ناکامی کے بعد انہوں نے دوبارہ فلم انڈسٹری کی جانب نہیں دیکھا اور بالی وڈ کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ دیا۔

رتن ٹاٹا کی میراث رتن ٹاٹا 165 بلین ڈالرز کے بزنس ایمپائر کے مالک تھے، اور ان کی بے مثال کامیابیوں کے باوجود، فلم انڈسٹری وہ واحد شعبہ تھا جہاں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں