صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے

ترکمانستان کے ڈپٹی پرائم منسٹر باتر امانوو نے ایئرپورٹ پر صدر مملکت کا استقبال کیا

فوٹو: پی پی سوشل میڈیا

صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے۔

اشک آباد ایئرپورٹ پر ترکمانستان کے ڈپٹی پرائم منسٹر باتر امانوو نے صدر مملکت کا استقبال کیا اور پھول پیش کئے۔


صدر مملکت ترکمانستان کے قومی شاعر مخدوم گلی فراغی کی 300 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ہونے والے بین الاقوامی فورم سے خطاب کریں گے۔

صدر مملکت اپنے دورے کے دوران ترکمانستان کی سینیئر قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
Load Next Story