گوگل نے تصویر بنانے کے لیے جدید اے آئی ٹول متعارف کرا دیا
کمپنی کی جانب سے یہ ٹول تمام گوگل صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے
ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنا 'امیجِن 3' نامی جدید اور اعلیٰ معیاری اے آئی امیج جنریٹر تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا۔
کمپنی کی جانب سے پیش کیا گیا یہ ٹول تصاویر میں بڑی حد تک حقیقی روپ ڈالنے، ہدایات کی بہتر انداز میں پیروی کرنے اور تصویر میں موجود چیزوں کو کم از کم متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ امیج جنریٹر صارفین کو تفصیلی، رنگوں سے بھرپور اور کم سے کم کمیوں والی تصاویر بنانے میں مدد دے گا اور کلاسیکی آئلز سے لے کر جدید ماڈرن آرٹ تک تمام اسٹائلز کو سپورٹ کرے گا۔
کمپنی کی جانب سے یہ جنریٹر تمام گوگل صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ تمام صارفین (بشمول جیمنائی کا پیڈ پلان نہ استعمال کرنے والے) اس ٹول کو گوگل جیمنائی کے ذریعے استعمال کر سکیں گے۔
دیگر اے آئی امیج جنریٹر کے برعکس امیجن 3 صارف کی ہر پرامپٹ ایک تصویر بنائے گا جبکہ بنائی جانے والی تصویر کی ریزولوشن 2048x2048 ہوگی۔