ایئر پورٹ آﺅٹ سورسنگ وزیراعظم کا بولی دہندہ کی شکایت پر نوٹس
وزیراعظم نے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی
وزیراعظم شہباز شریف نے ایئر پورٹ کی آﺅٹ سورسنگ کے لیے بولی دہندہ کی شکایت کا نوٹس لے لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بولی دہندہ نے شکایت کی تھی کہ اسے ایئر پورٹ کی آﺅٹ سورسنگ کی بولی میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بولی دہندہ کی شکایت پر معاملے کی تحقیقات کے لیے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
تحقیقاتی کمیٹی کے دیگر ارکان میں سیکریٹری وزارت تجارت اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) بھی شامل ہیں۔